ابنا: انہون نے کہا عنقریب اسی طیارے سے بڑی رینج والا راڈار گائڈڈ میزائيل کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ مسلح افواج کے ڈپٹی آپریشن کمانڈر سید محمد علوی نے فارس نیوز کوبتایا کہ سوخو چوبیس طیارے کو اپ گریڈ کیا گيا ہے ۔انہوں نےکہا کہ سوخو چوبیس طیارہ نہایت اعلی توانائيوں کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے اس کےمختلف سسٹموں کو دوبارہ فعال بنایا ہے جنمیں الکٹرانک وارفیر کا ایک سسٹم بھی شامل ہے اور ہم کامیابی سے ان سسٹموں کو استعمال کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوخو جوبیس فضامیں ایندھن لے سکتا ہےاور یہ ایک اسٹریٹیجیک جنگي طیارہ ہے
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238486
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں ڈپٹی آپریشن کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے سوخو چوبیس جنگي طیارے سے لیزر گائڈڈ میزائيل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔